بائیس اگست کے بعد کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی،گارنٹی دیتا ہوں،اگر پہلے ہوئی ہوتو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی جدت ویب ڈیسک :ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں 22اگست کے بعد کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی ۔ اگرپہلے ہوئی تو علم نہیں ہے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ ارشد وہرہ کے جانے کے بعد بھی کہتا ہوں کہ ان پر الزامات جھوٹے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیرداخلہ جواب دیں کہ وہ اس کے پیچھے ہیں یا نہیں۔ چند افراد کی غلطیوں کی سزا پوری پارٹی کو نہ دی جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہماری آبادی کو انتہائی کم کرکے دکھایا گیا ہے ۔مردم شماری میں کراچی سے ہونے والی انصافی کے ساتھ 5نومبر کو جلسہ کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.