فاروق ستار بغیر کسی کو کچھ بتائےبجھے بجھے گھر سے روانہ، کہاں گئے ؟؟؟

کراچی جدت ویب ڈیسک ::پی آئی بی کالونی میں آج سناٹاچھایاہواہے ، سیدسرداراحمد نے فاروق ستار سےملاقات کی ، اس کے کچھ دیرفاروق ستار اپنے گھرسےروانہ ہوگئے۔ روانہ ہوتے وقت فاروق ستار نے صحافیوں سےتفصیلی گفتگو سےگریز کیااور یہ بھی نہیں بتایاکہ کہاں جارہے ہیں، صرف اتنا کہاکہ امید ہے اچھی باتیں ہونگی۔ سرداراحمد نےبھی کہاکہ اچھے کی امید رکھنا چاہے۔کنور نوید جمیل نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ یہ تفریق ختم ہوجائے ۔ فاروق ستار کو منانے کیلئے تمام لوگ کوشش کر رہے ہیں پہلے بھی منانے گئے تھے آئندہ جانا پڑاتو جائیں گے۔متحدہ رہنما نے کہاکہ پرامیدہیں کہ سب اچھا اور بہتر ہوگا ۔ روانگی سے پہلے فاروق ستار کچھ بجھےبجھے سےنظرآئے۔صحافیوں سےتفصیلی گفتگو سےبھی گریز کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.