ڈاکٹر عاصم فاروق ستار ملاقات فریال تالپونے نوٹس لے لیا

جدت ویب ڈیسک :گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ سے ڈاکٹر عاصم کی ملاقات کافریال تالپور نے نوٹس لے لیا جس پر پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے بیان ک مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ملاقات کی بابت پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا تو دوسری جانب میڈیا حلقوں میں یہ تاثر قائم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کوئی”پیغام“لے کر سربراہ ایم کیو ایم کے پاس گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس ملاقات کے بارے میں ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ”ڈاکٹر عاصم کراچی ڈویژن پیپلز پارٹی کے صدر فاروق ستار سے ملاقات کے لئے پی آئی بی ان کی رہائش پر تشریف لائے“۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران بلدیاتی امور،شہری آبادی کے ساتھ ہونے والی مبینہ نا انصافیوں سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا تاہم ڈاکٹر عاصم کو پارٹی قیادت کی جانب سے باس پرس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.