Falak Shabir and Sara Khan Actors Pakistani
Falak Shabir and Sara Khan Actors Pakistani

فلک شبیر نے سارہ خان کا دوست ہونے کا حق ادا کر دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ آج کل چھٹیوں کے سلسلے میں بیرون ملک موجود ہیں اور خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

فلک شبیر اور سارہ خان کی جانب سے بیرون ملک چھٹیاں گزارتے ہوئے خوب یاد گار لمحات کیمرے کی آنکھ میں بند کیے جا رہے ہیں جبکہ دونوں فنکار اس دوران اپنے مداحوں کو بھی اپنے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رکھے ہوئے ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر کی جانب سے ہر آنیوالے دن کی نئی تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جن میں دونوں ہی ایک ساتھ خوبصورت جگہوں پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہوتے ہیں۔حال ہی میں فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سارہ خان اْن کی دوست ہیں۔

دوسری اسٹوریز میں انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی دوست سارہ خان کی تصویریں لے رہے ہیں اور اْن کے کیمرہ مین بنے ہوئے ہیں جبکہ سارہ خان آرام سے ایک جگہ بیٹھے تصویریں بنوانے کیلئے پوز دے رہی ہیں۔

ان دونوں فنکاروں کی جانب سے شیئر کی گئی یہ خوبصورت تصویریں اور اسٹوریز انٹرنیٹ پر خوب مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.