Fakhar Zaman National Cricket Record Against South Africa
Fakhar Zaman National Cricket Record Against South Africa

اوپننگ بلے باز فخر زمان نے متعدد ریکارڈز پر اپنا قبضہ جما لیا

لندن: جدت ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے ہوئے متعدد مزید ریکارڈز پر اپنا قبضہ جمالیا۔

فخر زمان نے بدھ کو سینچورین میں 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ اپنے کیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، فخر زمان نے ظہیر عباس کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف 193 رنز کی اننگز، فخر زمان نے متعدد ریکارڈ بنالیے ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور ظہیر عباس نے کیریئر کی ابتدائی 50 ون ڈے اننگز میں 2 ہزار 234 رنز بنائے تھے، فخر زمان نے بدھ کو اپنے ون ڈے کیریئر کی پچاسویں اننگز کھیلی جس کے اختتام پر ان کے مجموعی رنز کی تعداد 2 ہزا ر 262 ہوگئی۔

دنیا کے تمام بیٹسمینوں میں صرف ہاشم آملہ نے ابتدائی 50 اننگز میں فخر زمان سے زیادہ رنز کیے ہیں،جنوبی افریقی کرکٹر نے 50 اننگز میں 2 ہزار 4 سو 86 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے ابتدائی50میچز میں 2 ہزار129 رنز بنائے تھے۔

اس میچ کے دوران فخر زمان نے امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 112 رنز کی شراکت قائم کی جو ان دونوں کے درمیان پانچویں سینچری شراکت ہے۔فخر زمان نے اگر اسی طرح اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا تو وہ مزید بھی ریکارڈز اپنے نام کرلیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.