کراچی میں آج بھی بدامنی ہے، فیصل سبزواری

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی بدامنی ہے، عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔کراچی کے رہنے والوں کے مسائل حل ہونے چاہئیں، مسائل کے انبار اورعدم تحفظ کے باعث عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں فیصل سبزواری نے کہاکہ دیگرشہروں کی طرح کراچی کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیئے، اس شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہم تمام جماعتوں کے پاس گئے۔کراچی کے حالات اب ایک سال پہلے جیسے نہیں رہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کرعدم تشدد کی سیاست نہیں کر رہے، 23اگست کی پالیسی کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ایس پی سے اتحاد کیلئے ہمارے اوپر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے، ہر محب وطن پاکستانی کیلئے متحدہ پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.