فیس بک کا روس کے بارے میں حیران کن اعلان، جانیے

جدت ویب ڈیسک :فیس بک کے مطابق روس نے ایک مہم چلائی ہے جس کے تحت فیس بک کے نیٹ ورک پر سماجی اور سیاسی تفرقہ پیدا کرنے والے پیغامات نشر کئے جارہے ہیں۔ فیس بک کے مطابق گذشتہ دو برسوں میں روس نے تین ہزار اشتہاروں پر ایک لاکھ ڈالر خرچ کیے ہیں۔یہ اشتہارات کسی مخصوص سیاسی شخصیت کی حمایت کے حامل نہیں تاہم ان میں نسل اور مساوی حقوق اور نقل مکانی جیسے موضوعات شامل ہوتے ہیں۔ فیس بک کے مطابق صارفین کو ان اشتہاروں میں 470ایسے اکائونٹس کی جانب مائل کیا جا تا ہے جن میں جعلی خبریں اور افواہیں یا ایسا مواد موجود ہے جو فیس بک کی پالیسی سے متصادم تھے۔فیس بک کے چیف سکیورٹی آفیسر ایلکس سٹیموس کے مطابق یہ اکاؤنٹ اب بند کر دیے گئے ہیں۔اس مہم کا انکشاف فیس بک کی اندرونی تفتیش کے نتیجے میں ہوا جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ یہ نیٹ ورک گذشتہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران کیسے غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔صدر ٹرمپ کی جیت کے بعد فیس بک اور اس کے بانی مارک زکربرگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ فیس بک نے اپنے ممکنہ اشتہاری شراکت داروں کو بتایا کہ وہ 18 سے 24 برس عمر کے چار کروڑ دس لاکھ امریکی نوجوانوں تک پہنچ سکتی ہے، جب مردم شماری کے مطابق امریکہ میں ایسے نوجوانوں کی کل تعداد تین کروڑ دس لاکھ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.