دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس میں اچانک خرابی

کیلی فورنیاجدت ویب ڈیسک ::تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، خود فیس بک دنیا بھر میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایک معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے یہ دوسری بار ہوا ہے کہ فیس بک کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہوئی۔ایک معروف ویب سائٹ پر لوگوں نے دنیا بھر سے لوگوں نے کمنٹ کیے جس کے مطابق ویب سائٹ نیویارک، ویت نام، منگولیا، کینیڈا، یو ایس اے، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، پاکستانی اور دیگر ممالک میں بند ہے۔فیس بک ترجمان کے مطابق ’کچھ لوگوں نے فیس بک کے سسٹم تک غیر قانونی طریقے سے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے باعث دنیا بھر میں سروس متاثر ہوئیخیال رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا سے چلنے والی دنیا بھر کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارف ہیں جن کی سب سے زیادہ تعداد ایشیا میں ہے، یہ صارفین فیس بک پر اپنی تصاویر، ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرپارہے اور نہ اس وقت کمنٹ کرسکتے ہیں۔ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیم جلد اس مسئلے پر قابو پالے گی اور صارفین دوبارہ جلد فیس بک استعمال کرسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.