ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ،ظفرحجازی پر فرد جرم عائد

جدت ویب ڈیسک : سابق چیرمین ایس ای سی پی اور ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس ،ظفر حجازی پر فرد جرم عائد کردی گئی ، سب ثبوت انکے خلاف ہیں چوہدری ۔شوگر ملز معاملے میں ماتحت افسروں پر دباؤ  ڈالا، لہذا فردجرم عائد کی جاتی ہےاور ظفر حجازی نے صحت جرم سے انکار کردیا اور کہا کہ مین نے کوئی جرم نہیں کیایہ مقدمہ جے آئی ٹی کی سفارش پر درج ہوا۔ گرفتاری اور ریمانڈ کے بعد اب ظفر حجازی پر فرد جرم بھی لگ گئی۔ سپیشل جج ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی۔ ظفر حجازی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس میں کہا گیا کہ ظفر حجازی نے چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی۔ اس کام کے لئے انہوں نے اپنے ماتحت افسران پر دباﺅ بھی ڈالا۔ ظفر حجازی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ میں کوئی ٹمپرنگ نہیں کی۔ ان کےخلاف کیس ہی نہیں بنتا۔ اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ موجود ہیں۔ عدالت میں ثابت کرینگے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کی گئی۔ دوسری طرف ظفر حجازی کے خلاف گواہوں نے وکیل کرنے کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس کیس میں گواہ ہیں فریق نہیں۔ یہ کیسی بات ہے کہ اس مقدمے میں پراسیکیوشن سے زیادہ گواہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.