کے پی حکومت دولاکھ نوکریاں چھیننا چاہ رہی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری

جدت ویب ڈیسک :نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کاجذبہ دیکھ کرخوش ہوئی ،بہت کام ابھی کرنے تھے جو رہ گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے جلدناراض ہوجاتے ہیں ۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواسے پرانارشتہ ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی کے سے شروع کیا۔کے پی حکومت دو لاکھ نوکریاں چھیننا چاہ رہی ہے اور کہتی ہے کہ یہ انصاف کی جماعت ہے۔سابق آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی سے روزگا ر نہیں چھینا جبکہ کے پی حکومت 2لاکھ نوکریاں چھیننا چاہ رہی ہے۔سابق صدرآصف علی زرداری پشاور کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز ضیاءاللہ آفریدی نے ان سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیاتھا لیکن آج حیات آباد آمد پر سابق صدر سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر نظریاتی جیالے آپے سے باہرہوگئے، ہنگامہ آرائی اور پارٹی قیادت کیخلاف نعرہ بازی شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published.