سابق وزیر اعظم نے وطن واپسی کی ٹکٹ کٹا لی، جانیے

جدت ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کی ٹکٹ کٹا لی۔ نواز شریف 22اکتوبر کی صبح لاہور پہنچیں گے ۔ عدالت عظمیٰ سے نااہل قرارپانے والے سابق وزیراعظم 26اکتوبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت میں پیشی کے لیے نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔نوازشریف نے لندن سے 21اکتوبرکوواپسی کی ٹکٹ بک کروالی ہے ۔ اور22اکتوبرکی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون فائیوایٹ کےذریعےلاہورپہنچیں گے۔نوازشریف کیساتھ ان کے پرنسل سیکرٹری حنیف خان بھی ہوں گے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.