سب حربوں کے بعد ن لیگ سب سے مقبول جماعت ہے، نواز شریف

جدت ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل اجلاس جاری ہے پارٹی صدر نواز شریف نے خطاب کرتے ہوے کہناتھا ، سب حربوں کے بعد ن لیگ سب سے مقبول جماعت ہے ، نواز شریف نے کہا کہ مجھے پانامہ پر نہیں اقامہ پر نکا ل دیا، آپ نے پھر مجھے صدر بنا دیاسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کیسے آگے بڑھے گا، 70سال سےیہی ہوتارہاہے، نوازشریف آمر کا منظور کرایا گیا قانون اس کے منہ پر دے مارا گیا، مشرف نے میرا راستہ روکنے کے لئے کالاقانون بنایا، آپ مجھے واپس لارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے ن لیگ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار مجھے بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی، میں بھی کیا چیز ہوں آپ مجھے دخل کردیتے ہیں، میں سوچتارہا مجھے بے دخل کرنےکی کوشش ہوتی رہی ،آپ داخل کرتے رہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئےآئی لو یو کہا ،انھوں نے کہا لگتا ہے یہ شیروں اور شاعری کی محفل ہے، شہبازشریف نے شعرسنائے تو سعدرفیق نے جوابی شعر سنائے، نوازشریف نے بھی شعر سنایا ، میرے دل میں بھی غصہ ہے، اگریہ کہوں کہ غصہ نہیں تو یہ منافقت ہے، دل بغض وحسدسےرنجورنہ کر،یہ نور خدا ہے اسے بے نور نہ کر، نااہل وکمینےکی خوشامدسےاگرجنت بھی ملےتو منظورنہ کر۔۔۔۔۔۔نواز شریف نے کہا کہ میرےایک ایک کارکن کا بھی یہی اصول ہوناچاہیے، آمر کا منظور کرایا گیا قانون اس کے منہ پر دے مارا گیا، آج آمر کا اس کا قانون واپس کررہے ہیں، مشرف نے میرا راستہ روکنے کے لئے کالاقانون بنایا، آپ مجھے واپس لارہے ہیں،کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی لالچ نہیں کوئی ذاتی مفادنہیں،کوئی غلط کام نہیں کیا، مجھےنااہل کیاگیاتو وجہ مجھ سے زیادہ آپ جانتےہیں، کارکنوں نےمجھےبہت بڑے اعزاز سے پھر نوازا ،ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اورجوان راستےمیں ساتھ ملتے رہے، میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح ان کا شکریہ اداکروں ، دعاکرتاہوں یہ لوگ ملک کی ترقی میں اپناحصہ ڈالیں۔نااہل وزیراعظم نے کہا کہ میں نے قومی مکالمے کی تجویز دی ہے،عوام کاحق حکمرانی بحال کیاجائے، حق حکمرانی عوام کے پاس امانت ہے،خیانت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، دروازےکی کنجی صرف 20کروڑعوام کے پاس ہوسپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاناما میں کچھ نہیں ملاتھا تو قوم کو صاف صاف بتادیتے، بتا دیتے پاناما میں کچھ نہیں ملا،اقامے پر نکال رہےہیں، ایک پیسہ ناجائزنہیں کمایا،کوئی خوردبردنہیں کی، پاناماآیا لیکن اس میں کچھ نہیں، بتا دیتے صرف اقامہ ہے، یہ کھیل تماشا 70سے ہوتا چلا آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حقیقت نہیں بھولنی چاہیےکہ آزادی ایک قیمت مانگتی ہے، سربلندہوکرجیناہےتو اس کی قیمت کے لیے تیاررہناچاہیے، آزادی اور قومی وقار کا تقاضہ ہے، اپنی کمزوریوں کاجائزہ لیں، آئین کی خلاف ورزی کرنے والے صادق بھی رہے اورامین بھی، 33سال حکومت کرنے والوں کا ایک بھی ایساکام نہیں جس کا نوٹس لیا ہو۔نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ 70سال کی تاریخ بتارہی ہےہمارامسئلہ کیاہے،نوازشریف آج بھی خود بدلنے کی کوشش نہ کی تو پاکستان بھی ہمیں معاف نہیں کرےگا، کیا آپ سب میرے ساتھ حالات بدلنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں سےآج یہاں بھرپورنمائندگی ہے، دعاکریں اللہ مجھے یہ بھاری ذمےداری نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، مشکلوں کاجواں مردی سےمقابلہ کرنےکی توفیق دے، تاریخ بتاتی ہے مسلم لیگ نےکھٹن حالات میں آزادی کی جنگ لڑی اورجیتی،مقاصد کی لگن کے سامنے کوئی قوت نہ ٹھہرسکی،پاکستان عظیم قوت بن کر ابھرا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستان دنیاکی ساتویں ایٹمی قوت اورتواناملک کی حیثیت سےقائم ہے، جو ملک کو مضبوط بناتے ہیں آپ نے دیکھا ان سے کیاسلوک ہوتاہے، ان کوپھانسی دی جاتی ہے ملک بدر کیاجاتا ہے، پاناما نہیں اقامہ پر وزیراعظم کو نکال دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.