گوادر میں چینی کمپنی کو ملک کا مہنگا ترین پاور پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی مکمل

جدت ویب ڈیسک ::گوادر میں چینی کمپنی کو ملک کا مہنگا ترین پاور پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ۔ حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کو نوازنے کے تمام ریکارڈ توڑتے ڈالے ۔
گوادر کول پاور پلانٹ سے پیدا ہونی والی بجلی کی لاگت 8 روپے 49 پیسے فی یونٹ ہو گی ۔ اس سے پہلے نصب ہونے والے ساہیوال پاور پلانٹ سے 5 روپے 81 فی یونٹ اور پورٹ قاسم کول پاور پلانٹس سے 4 روپے 41 پیسے فی یونٹ لاگت سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔پاور پلانٹ بند رہنے کی صورت میں بھی حکومت پلانٹ کی صلاحیت کے حساب سے 4 روپے 91 پیسے فی یونٹ ادا کرنے کی پابند ہو گی ۔ دستاویزات کے مطابق 54 ارب روپے کی لاگت میں مکمل ہونے والے کول پاور پلانٹ کی پیداواری کارکردگی 37 فی صد ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.