ن لیگ کےجلسے میں مریم نواز کی تاج پوشی کیوں کی گئی ؟؟؟

شیخوپور ہ ،جدت ویب ڈیسک:ن لیگ کےجلسے میں مریم نواز کی تاج پوشی کیوں کی گئی ؟؟؟وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مسلم لیگ ن کے جلسے میں تاج پوشی،قیمتی ہیرے سے مزین پانچ تولے سونے کا تاج پہنایا گیا،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کےجلسہ کےد وران انجمن تاجران شیخو پورہ نے مریم نواز کی تاج پوشی کی پانچ تولے سونے کاتاج قیمتی ہیرے سے مزین ہے جس کی مالیت پندرہ لاکھ روپے ہے،اس موقع پر سربراہ انجمن تاجران نے کہاکہ مریم نواز نواز شریف کی اصل سیاسی وارث ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے نظریے کو پروان چڑھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.