Etta Ng Chok Lam

جیکی چن کی بیٹی ہم جنس پرست نکلی ‘ جنسی تعلقات کا اعتراف

ہانگ کانگ جدت ویب ڈیسک معروف اداکار جیکی چن کی بیٹی ہم جنس پرست نکلی، مداحوں کی جانب سے حمایت کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکار جیکی چن کی17سالہ بیٹی ایٹا ہم جنس پرست نکلی۔ایٹا نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی۔تصویر میں ایٹا کی تصویر میں ایک خاتون کو بھی دکھایا گیا ہے ۔ اس کے بعد ایٹا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 30سالہ اینڈی کے ساتھ تعلقات استوار کئیے ہوئے ہے۔ایٹا کے اعلان پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔بہت سے مداحوں نے اس چیز کی مذمت کی جبکہ مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ایٹا کے اس اقدام کو سراہا۔ اس حوالے سے 17سالہ ایٹا کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی جانب سے اسقدر حمایت پر بہت خوش ہیں ۔انہیں حیرانگی ہوئی کہ مداحوں کی کثیر تعداد نے انکے اور انکی گرل فرینڈ کے سوشل میڈیا اکانٹ تک رسائی حاصل کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایٹا کا کہنا تھا کہ میں مداحوں کے مثبت تاثرات پر انکا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.