ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں سالانہ 55 لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں سالانہ 55 لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ اموات چین اور بھارت میں ہوتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں میں ہر 4 میں سے ایک بچہ فضائی آلودگی کے سبب موت کے گھاٹ اتر رہا ہے۔ اس طرح ماحولیاتی سے مرنے والے بچوں کی سالانہ تعداد 17 لاکھ بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایسی اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار سالانہ ہے۔ ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے جنگلات کے زیر کاشت رقبہ ور شروں میں درختوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ماحولیات اور صحت کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کرہ ارض کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے اوراس کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں فضائی آلودگی سے ہونے والی اموات پر قابو پایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.