شہر قائد میں جگہ جگہ آلائشیں، بدبودار ہوا کے جھونکے، بیماریاں پھیلنے کاخدشہ، شہری انتظامیہ کہاں؟

جدت ویب ڈیسک :کراچی میں ہرطرف گندگی ڈھیر لگ گئے، شہری انتظامیہ غائب، کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا گیا، جگہ جگہ آلائشیں،بدبودار گندی ہوا جس سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ، جن میں سانس کی بیماری والے مریضوں کا خاص طور پر بُرا حال ہوگیا، ہر شخص ماسک پہننے پر مجبور ہوگیا، شہریوں کا جینا محال ہوگیا آلائشوں کو پہلے دن ہی اٹھالینا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، اور دوسر ی جانب جہازوں کے لیے بھی یہ گندہ ماحول ٹھیک نہیں ، پاکستان ائیر فورس ہر سال ایک نوٹس ایشو کرتی ہے کہ عید کے بعد صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.