Entertainment venues announced to open in the UK from April 12
Entertainment venues announced to open in the UK from April 12

برطانیہ میں 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

لندن جدت ویب ڈیسک:برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔بورس جانسن نے بتایاکہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.