England Corona Vaccination Centre
England Corona Vaccination Centre

انگلینڈ نے چلتا پھرتا کورونا ویکسی نیشن سینٹر تیار کرلیا

لندن جدت ویب ڈیسک:انگلینڈ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی بس تیار کرلی گئی جو چلتا پھرتا ویکسی نیشن سینٹر بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بس انگلینڈ کے ٹان بولٹن کے ان علاقوں میں ویکسی نیشن کے لیے استعمال کی جارہی ہے جہاں لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بس کا عملہ ہرگھر جارہا ہے تاکہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

انتظامیہ کا کہناتھا کہ بس ویکسین سینٹر شہر کے مختلف علاقوں اور عبادت گاہوں کے باہر جاکر لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.