ایما سٹون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،زیادہ آمدنی کا اعزاز حاصل کرلیا

نیویار ک جدت ویب ڈیسک :: آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایما سٹون نےتمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایما اسٹون نے اس برس 26 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔
ایما سٹون نے اس سال یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے دی ہنگر گیمز کی اداکارہ جینیفر لارنس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو گزشتہ 2 برسوں سے اس معاملے میں سرفہرست تھیں۔لارنس نے اس سال 25 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی آمدنی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ آمدنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فوربز میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم لالا لینڈ کی اداکارہ ایما اسٹون اس برس کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.