مصری فورسز کاصحرائے سینا میں آپریشن ‘30انتہاپسند ہلاک

قاہرہ جدت ویب ڈیسک مصری علاقے سینائی میں مصری فورسزنے آ پریشن میں 30 انتہا پسند ہلاک کردئیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینائی کے شمال میں 4 دن سے جاری آپریشن میں زمینی،فضائی فورسز اور پولیس نے حصہ لیاجس میں 30 شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ چار شدت پسندوں کو حراست میں بھی لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینائی میں 2013ئ سے شدت پسندانہ حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور اس دوران سینکڑوں سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.