اٹھارہ ستمبر تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات 18ستمبر تک جمع کرانے کی اخری مہلت دیدی ہے ،مقررہ تاریخ تک بیرون ملک سے موصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اکبر ایس بابر کی درخواست درست تسلیم کر لی جائے گی ۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ کا اکھاڑہ بنا رکھا ہے ،بار بار وکلائ تبدیل کئے جارہے ہیں ،ایک دن ایک وکیل آتا ہے اور دوسرے روز دوسرا ۔پیر کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے خلاف دائر غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینئر ووکلا کی عدم موجودگی پر جونیئر وکیل ثقلین حیدر جبکہ درخواست گزار اکبر ایس بابر کی جانب سے ان کے وکیل احمد حسن پیش ہوئے سماعت کے دوران اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پارٹی فنڈنگ کیس پر ہائیکورٹ کا عبوری فیصلہ اچکا ہے اور الیکشن کمیشن نے گذشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف کو ہدایت کی تھی کہ اگلی سماعت تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں جو ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی ہیں انہوںنے الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم جاری کرے انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی درخواست میں تحریک انصاف کے بیرون ممالک میں سرٹیفیکیٹس اور رجسٹریشن کی تفصیلات مانگی ہیں ہمیں یہ ثبوت چاہیے کہ اگر تحریک انصاف کو بیرون ممالک سے 10روپے بھی دئیے گئے ہیں تو وہ پاکستان آئے ہیں یا نہیںاس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ کب تک آئے گا انہوںنے کہاکہ ہائیکورٹ نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے بیرون ممالک سے موصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات کسی دوسرے فریق کو فراہم نہیں کرے گااس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن کا وقت ضائع کر رہے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چار سالوں سے تو تحریک انصاف ہمارا وقت ضائع کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ گذشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے اگلی سماعت پر تفصیلات جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے جس پر الیکشن کمیشن کی خاتون ممبر ارشاد قیصر نے کہاکہ جواب جمع کرانے کےلئے دو ہفتوں کا وقت نہیں دیا گیا ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو نوٹس دینا بند کر دیں اور دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ دے دیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہیں اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں انہوں نے کہاکہ کیس کو التوا دینے کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن کیس نہ سنے انہوں نے کہاکہ تین سال تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ تحریک انصاف کس مقام پر کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کچھ غلط ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا بعد میں آرڈر جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات 18ستمبر تک جمع کرانے کی اخری مہلت دیدی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیلنے کہاکہ تحریک انصا ف گذشتہ کئی سالوں سے الیکشن کمیشن کو اپنے غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہی ہے اور حکم امتناعی لینے کی کوششیں کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی حسب توقع پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی گئی ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل ثقلین حیدر ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے ریکارڈ شفاف ہے ہمیں ہائیکورٹ کی جانب سے دوہفتوں میں تفصیلات جمع کرانے کے احکامات دئیے گئے ہیں اور وہ ہم مقررہ وقت سے پہلے ہی جمع کرادیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.