الیکشن کمیشن کا مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری، جانیے

جدت ویب ڈیسک :پاکستان کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ سنہ 2002 کے تحت کوئی بھی نااہل شخص پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارٹی آئین کے تحت بھی صدارت کا عہدہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک خالی نہیں رہ سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا صدر منتخب کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔الیکشن کمیشن کے اہلکار کے مطابق یہ نوٹس پاناما لیکس کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے میں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.