عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری

جدت ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور انہیں 26 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کالارجربنچ الیکشن کمیشن کے حکم کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا،لارجربنچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بابر اعوان دلائل دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.