دبئی میں کیفے اور ہوٹل کی افتتاحی تقریب،فلمی ستاروں کی شرکت

جدت ویب ڈیسک :دبئی میں کیفے اور ہوٹل کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے ستاروں نے شرکت کی۔ ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی اور اداکارہ روینہ ٹنڈن کے علاوہ ماڈل و اداکار شاور علی اور بالی وڈ ہدایتکارہ فوزیہ عرش شریک ہوئیں۔ ۔ اداکار سنیل شیٹھی اور روینہ ٹنڈن نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ہدایتکارہ و پروڈیوسر فوزیہ عرشی نے پاکستانی مصنفہ حسینہ معین کے ناولز پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنی دیول کی فلم پروڈیوس کر رہی ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ خصوصی گفتگو میں سنیل شیٹھی نے اپنے آٗئندہ والے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا جبکہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ ابھی کوئی فلم نہیں کر رہی لیکن کوئی اچھا پراجیکٹ ملا تو ضرور کریں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.