پردیسیوں کی مشکلات میں نیا اضافہ،حقہ پانی مہنگا ہوگیا، جانیے

جدت ویب ڈیسک ::بیرون ملک گئے پردیسیوں کی مشکلات میں نیا اضافہ ہوگیا، حقہ پانی مہنگا ہوگیا، سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے بھی سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کی قیمت میں سو فیصد اضافے کا اعلان کردیا، یکم اکتوبر سے یہ اشیا دگنی قیمت پر فروخت ہوں گی۔ٹیکس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے پورے متحدہ عرب امارات میں سگریٹ اور انرجی ڈرنکس 100 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت ہوں گی چاہے وہ ڈیوٹی فری شاپس پر ہی کیوں نہ فروخت ہوں ۔یاد رہے کہ خلیجی تعاون کونسل (گلف کوآپریشن کنٹریز ، جی سی سی) کے کئی ماہ قبل منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمباکو سے بنی تمام اشیا مع سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس پر سن ٹیکس یعنی گناہ ٹیکس عائد کرکے ان کی قیمت دگنی کردی جائے گی کیوں کہ پرتعیش اشیا ہیں، ٹیکس سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگاعرب نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان وزارت مالیات کے سیکریٹری یونس حاجی الخوری نے منگل کو کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.