کشمیر حسینہ دعا ثنا عالمی مقابلہ حسن میں پہنچ گئی

کیوٹو جدت ویب ڈیسک دعا ثنائ جنہوں نے ایف بی بی کلرز ٹی وی فیمینا میں مس جموں و کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا، اب وہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ہونے والے ’مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2017‘ کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ایونٹ میں دعا ثنائ سمیت دنیا کے 53 ممالک، ریاستوں اور خودمختار علاقوں کی لڑکیاں حصہ لیں گی، اس مقابلے کا انعقاد ہر سال ستمبر میں کیا جاتا ہے۔دعا ثنائ نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں برس 23 ستمبر کو ایکواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ میں بھارت کی نمائندگی کریں گی‘دعا ثنائ کا کہنا تھا کہ اچھی چیزیں یا اچھے مواقع ا?سانی سے نہیں آتے اور انہوں نے اس موقع کے لیے بہت انتظار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں توقع ہے کہ اس دوران انہیں کچھ اچھے لوگوں سے ملنے کا موقع ملے گا اور انہیں یقین ہے کہ یہ ان کے لیے یادگار ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.