پروٹوکول نہیں،اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: جدت ویب ڈیسک ::وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج بہت مبارک دن ہے، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے.ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے، پہلے 100 دن میں تبدیلی سب کو نظرآئے گی.ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نےتبدیلی کےسفرکوشروع کردیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ سو دن کے اندر تبدیلی لا کر دکھائیں گے، ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.