ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری وصیت ،لال جوڑے میں پاکستان میں دفن کیا جائے

کراچی جدت ویب ڈیسک : ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری وصیت ،لال جوڑے میں پاکستان میں دفن کیا جائے
جزام کے خاتمے کیلئے خدمات انجام دینے والی پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری وصیت منظر عام پر آ گئیں نیوز کے مطابق ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ شدید بیماری کی صورت میں ان کو علاج معالجے کیلئے وینٹی لیٹر پر منتقل نہ کیا جائے اور مرنے کے بعد جسد خاکی ہسپتال لایا جائے،ڈاکٹر رتھ کی وصیت کے مطابق انہیں لال جوڑے میں پاکستان میں ہی دفن کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو جزام کے خاتمے کیلئے 1960میں پاکستان آئی تھیں اور اپنی زندگی جزام کے خاتمہ کیلئے وقف کر دی تھی اور انہیں کی خدمات کی وجہ سے اقوام متحدہ نے پاکستان کو 1996 میں جزام فری ملک قرار دے دیا تھا،آج انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنا یا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.