ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی دوا ساز کمپنی کے سامنے بے بس ، ڈریپ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

جدت ویب ڈیسک ::۔ ڈریپ نے مبینہ طور پر جعلی دوائیں بنانے والی کمپنی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی دوا ساز کمپنی کے سامنے بے بس ہو گئی
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیرمعیاری ادویات بنانے والی کمپنی کا مالک ڈریپ کے قابو کیوں نہیں آرہا؟ ۔ جواب میں سی ای او ڈریپ نے کہا کہ ریاست چار سال سے بے یارو مدد گار ہے ۔ ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آخر یہ بندہ کون ہے ؟ اب تو اس شخص کو میں خود دیکھنے کیلئے مشتاق ہوں ۔ ڈریپ اس شخص سے ڈر گیا ہے ہوسکتا ہے اس شخص کو دیکھ کر میں مقدمہ ہی واپس لے لوں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ کمپنی کیخلاف کارروائی کی درخواست ڈریپ نے دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی پولیس راجہ رفعت مختار اور ایڈیشنل ڈی جی نیب کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔چیف جسٹس نے مبینہ جعلی دواساز کمپنی کے مالک محمد عثمان کو طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو کمپنی کے مالک کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.