شمالی کوریا دھمکیاں دینا بند کردے ،ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارننگ دی ہے کہ اگر شمالی کوریا نے کوئی ایسا قدم اٹھایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،نیوکلیئر حملوں کی دھمکیاں بندکرے ورنہ اسے ایسی خطرناک آگ میں جھونک دینگے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔نیو جرسی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے شمالی کوریا کو سنگین نتائج کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے لیے بہتر یہی ہے کہ دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ اسے ایسی آگ کا سامنا کرنا پڑے گا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ایک روز قبل شمالی کوریا کے وفد نے منیلا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا کو سخت سبق سکھانے کی دھمکی دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.