صدر ٹرمپ کو توہینِ عدالت کے مجرم کی معافی پر سخت تنقید کا سامنا

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہینِ عدالت کے ملزم ریاست ایریزونا کے شیرف جو آرپائیو کو معاف کرنے کے بعد ان کی اپنی ہی رپبلکن جماعت کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر پال رائن کا کہنا ہے کہ شیروف جو آرپائیو کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔صدر ٹرمپ نے شیرف جو آرپائیو کو صدارتی معافی دے دی تھی ان پر توہینِ عدالت کا الزام تھا۔ 85 سالہ آرپائیو کو اس وقت مجرم قرار دیا گیا تھا جب انھوں نے مشتبہ تارکینِ وطن کی نگرانی کرنے کے عدالتی حکم کو نظراندازکر دیا تھا۔ انھیں اکتوبر میں سزا سنائی جانی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کچھ ماہ قبل بھی اس مقدمے کے خاتمے کی کوشش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.