ڈاکٹروں کی ہڑتال،مریض سخت پریشان

 کراچی جدت ویب ڈیسک:سندھ بھر کے ڈاکٹرز کی جانب سےعدالتی احکامات کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی جانب سے عمل درآمد نہ کئے جانے اور ترقیاں نہ ملنے پر ڈاکٹروں کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی میں داخل ہوگئی،اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے خصوصاً خواتین اور بچے مشکلات کا شکار ہیں۔لیکن محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تاحال ڈاکٹروں سے مذاکرت کے سلسلےمیں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نا انصافی کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سندھ کے مقابلے میں کہیں گنا زیادہ ہیں جبکہ ہماری کوئی بات نہیں سنتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.