بلدیہ کورنگی :صفائی مہم ‘جمع شدہ کچرے کے خاتمے کا آغاز

کراچی جدت ویب ڈیسک بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ صفائی کا تیسرا دن متعدد یونین کمیٹیز میں جمع شدہ کچرے کو ٹھکانے لگا دیا گیا ،چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے مشنری کی کمی اور محدود وسائل کے ذریعے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں ۔عوامی خدمت اور ترقی کے جس سفر کا آغاز کیا ہے انشا اللہ اسے عوامی تعائون کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ضلع کورنگی کے باسیوں کو مسائل سے چھٹکارہ اور ضلع کی تعمیر وترقی کو یقینی بنا یا جائیگاان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ یونین کمیٹی 30کورنگی زون کا تفصیلی دورہ کرکے عشرہ صفائی مہم کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر کچرا جمع کرنے سے گریز کیا جائے اور کچرا کنڈیوں اور لفٹنگ اسٹیشنوں ے کچرے کی محفوظ منتقلی اور شاہراہوں سے گزرنے والی کچرا گاڑیوں کو ڈھانپ کر لے جایا جائے تاکہ کچرا شاہراہوں پر گرنے اور اس حوالے سے عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوںنے ہدایت کی کہ گلیوں ،محلوں اور خصوصاً عبادت گاہوں ،درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ علاقوں کی کچرا کنڈیوں کو صاف ستھرا رکھا جائے کنڈیوں سے کچرا ُٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکائو اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.