اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کےلئے استعمال ہوتا ہے ، ڈی آئی جی سی آئی اے

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے حاصل ہونے والا پیسہ کالعدم تنظیموں کےلئے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے میڈیا کو بتایاکہ ملزمان یہ رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجتے تھے۔انہوںنے کہاکہ منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ¾جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان زکریا گروپ سے ہے۔گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سے حاصل رقم سے کالعدم تنظیم کو فنڈز بھیجتے تھے۔ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کش حملہ آور کا بھائی ہے جو اپنے بھائی کے مارے جانے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم کے بھائی نعیم اللہ نے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.