Dhoni Interested to Showbiz Industry
Dhoni Interested to Showbiz Industry

کرکٹ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اداکاری میں جوہر دکھائیں گے

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے 40 سالہ مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دئیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سابق کرکٹر جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.