پاک چین دو ستی،ڈی جی آئی ایس پی آر سے چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن کی ملاقات

راولپنڈ ی جدت ویب ڈیسک : : آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی، ملاقات میں چینی ڈپٹی چیف آف مشن نے پاک،چینی افواج کے تعلقات کےفروغ میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر چینی ڈپٹی چیف آف مشن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات میں مزیدبہتری کے خواہاں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی کیلئے پاک فوج کا کردار اہم رہا ہےچینی اور پاک، افواج کے تعلقات کے فروغ میں آئی ایس پی آر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک چین دوستی کیلئے پاک فوج کا کردار اہم رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.