ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں جشن آزادی کی تقریب کا سالانہ اہتمام میزبان آرمی چیف

جدت ویب ڈیسک پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں آرمی چیف نے تمام شرکا کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے،جس میں حاضراور ریٹائرڈ افسران مل کر یوم آزادی مناتے ہیں،تقریب میں آرمی چیفس اور وائس آف آرمی چیفس نے بھی شرکت کی،تقریب میں موجود شرکا نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں خراج تحسین پیش کیا،شرکاکے مطابق حالیہ آپریشن سے قوم کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی میوزیم 14اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے کھلا رہا،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے میوزیم کا رخ کیا جس میں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے محفوظ کی گئی اشیا ءمیں گہری دلچسپی ظاہر کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.