دیپیکاکے والد کا خط بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بن گیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کابیٹی کے نام لکھا ہوا خط بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بن گیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپکا کے نام کیرئیر کے آغاز میںان کے والد کے لکھے گئے یاد گار خط کو بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس پر اب عملدرآمد ہوگیا ہے۔خط میں پرکاش پڈوکون نے اپنی بیٹی کی فلم نگری میں رہنے کے لئے سنہری اصولوں سے متعلق رہنمائی کی۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے کہ ان کے والد کا لکھا ہوا خط بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بنا ہے اور یہ خط اور لوگوں کے لئے بھی رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.