لیجنڈ حکیم محمد سعید کی شہادت کو آج انیس سال بیت گئے

کرا چی جدت ویب ڈیسک :مریضوں کے مسیحا بچوں سے پیار کرنے والے حکیم محمد سعید کی شہادت کو 19 سال گزر گئے17۔اکتوبر 1998 کی صبح بھی وہ آرام باغ میں واقع اپنے مطب پہنچے ہی تھے کہ دہشتگردوں نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ حکیم سعید کو انہی کی قائم کردہ ہمدرد یونیورسٹی میں سپرد خاک کیا گیا۔شہید حکیم محمد سعید کو ان کی خدمات کے پیش نظر 2002 میں تمغہ نشان امتیاز سے نوازہ گیا۔حکیم محمد سعید بچوں سے بے انتہا پیار کرتے تھے تھا مستقبل کے معماروں کے لئے انہوں نے ہمدرد نونہال جیسا معلوماتی رسالہ جاری کیا جو اب تک جاری ہے۔اس کے علاوہ ہمدرد فاؤنڈیشن کے تحت عالمی ادب کے تراجم سمیت مختلف علمی و تحقیقی موضوعات پر کتابیں اور مجلے شائع کئے جاتے ہیں۔حکیم سعید 1993 سے 1996 تک سندھ کے گورنر رہے اور اس منصب پر فائز ہونے کے باوجود وہ باقاعدگی سے اپنے مریضوں کو دیکھتے تھے۔ حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوئے، وہ ایک مایہ ناز حکیم، مفکر اور اسلام کے سچے سپاہی تھے۔حکيم سعيد نے حکمت میں اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں اور مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتابیں لکھیں۔ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی ان کے قائم کردہ اہم ادارے ہیں جو آج تک پاکستان کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.