ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ، بنگلہ دیش کے خلاف کیریئر کی 20 ویں سنچری جڑ دی

چٹاگانگ جدت ویب ڈیسک آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 20 سنچری مکمل کرلی۔ بدھ کو میچ کے تیسرے روز ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے بائولرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی۔ انہوں نے 234 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 123 رنز سکور کئے۔ ڈیوڈ وارنر کو 123 کے انفرادی سکور پر امرالقیس نے آئوٹ کیا۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 20 سنچری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.