ورلڈ الیون کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی ، ڈیو رچرڈسن

دبئی جدت ویب ڈیسک آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کا اہم ممبر ہے ¾پاکستان میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈ سن نے کہا کہ پی سی بی نے تمام پلیئرز میڈیا اور اسپانسرز کی سیکورٹی کےلئے بہترین پلان دیا ،آئی سی سی پر امید ہے ورلڈ الیون کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ آئی سی سی چاہتی ہے کہ پاکستان میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.