حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے عرس کی تیاریاں مکمل،مزارمبارک کو آج پانچ من عرقِ گلاب سےغسل دیاجائےگا لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت

لاہور جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے 974 ویں عرس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، مزار شریف کو غسل دینے کی تقریب آج ہو گی۔تقریب میں وطنِ عزیز کے علاوہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، اس موقع پر سکیورٹی ،صفائی اور زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ ،آپ کا پورا نام شیخ سیّد ابو الحسن علی ہجویری ہے، کنیت ابو الحسن لیکن عوام و خواص سب میں “گنج بخش” یا “داتا گنج بخش” (خزانے بخشنے والا) کے لقب سے مشہور ہیں۔ آپ 400 ہجری میں غزنی شہر سے متصل ایک بستی ہجویر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار کا اسم گرامی سید عثمان جلابی ہجویری ہے۔جلاب بھی غزنی سے متصل ایک دوسری بستی کا نام ہے جہاں سید عثمان رہتے تھے۔ علی ہجویری ، حضرت زید کے واسطے سے امام حسین کی اولاد سے ہیںحضرت داتا گنج بخش کے نو سو چوہتر ویں عرس کے انتظامی اجلاس سے خطاب میں سیکریٹری اوقاف عبدالجبار شاہین اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو پانچ من عرقِ گلاب سے آج غسل دیا جائے گا۔مزارکو غسل دینے کےموقع پر صوبائی وزیر سیّد زعیم قادری اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.