Dasu incident: Chinese company withdraws decision to fire Pakistani employees
Dasu incident: Chinese company withdraws decision to fire Pakistani employees

داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد: چینی کمپنی کی جانب سے فارغ کیے جانے والے تمام پاکستانی ملازمین کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو پراجیکٹ پرکام کرنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پراجیکٹ پرکام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کو ازسرنو منظم کرنا تھا، اس دوران واپڈا چینی کمپنی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سول انتظامیہ، واپڈا اور چینی کمپنی نے اس معاملے پر باہمی مشاورت کی جس کے بعد تعمیراتی کام چند دنوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردے گی۔

خیال رہے 14 جولائی کو اپر کوہستان کے مقام پر داسو کے قریب بس کو حادثہ پیش ا?یا تھا جس میں چینی شہریوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.