ڈیرن سیمی نے پاک فوج کے بارے بیان دیکر قوم کے دل جیت لئے

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستا ن آنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کے اہم رکن اور ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ کیریبئن آل رائونڈ ر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ورلڈ الیون کی سکیورٹی پر مامور کمانڈو کی طرح چہرے پر ماسک چڑھاکر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے میزبان ٹیم سے سیریز میں 2-1سے شکست ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.