بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ سے استعفوں کا بیان پی ٹی آئی کی زبان ہے ،دانیال عزیز

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ سے استعفوں کا بیان پی ٹی آئی کی زبان ہے۔230ارب کے ملزم عاصم حسین آج ضمانت پر ہیں ۔کیس گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہاہے۔آج کے اخبار دیکھ لیں پی ٹی آئی اپنے موقف سے بھاگ رہی ہے ۔استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والی جماعت اسلامی اپنے موقف سے کیوں بھاگی ۔جماعت اسلامی نے کس مجبور ی کے تحت نظر ثانی کی درخواست کی ۔جماعت اسلامی کی پٹیشن میں 450افراد کے نام شامل ہیں۔جماعت اسلامی نے اگست2016ئ میں سب سے پہلے درخواست دی۔پاناما میں سب سے پہلے مونس الہٰی کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.