فلم دنگل نشر کارنے پر پیمرانے نجی ٹی وی کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی انٹرٹینمنٹ چینل ‘اردو ون’ کو بولی وڈ اداکار عامر خان کی فلم دنگل نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔پاکستان سنسر بورڈ نے بولی وڈ اداکار عامر خان کی فلم دنگل کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی تھی، جس کے باوجود چینل پر فلم نشر کی گئی۔پیمرا نے ‘اردو ون’ کو رواں ماہ 3 تاریخ کو دنگل دکھانے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں چینل پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔واضح رہے کہ سنسر بورڈ نے اس فلم میں شامل کچھ مواد کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی تھی۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فلم میں موجود کچھ مناظر پیمرا قوانین کے خلاف تھے۔چینل مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس نوٹس پر اپنا جواب 7 روز میں 12 ستمبر سے قبل جمع کروائیں۔خیال رہے کہ عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز کی گئی فلم دنگل کو پاکستان میں اس وقت پابندی کا سامنا کرنا پڑا جب بولی وڈ اداکار نے فلم کے آخری سین سے ہندوستان کے قومی ترانے اور ترنگے کو ہٹانے سے انکار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.