رواں سال کے ماہ جولائی میں دالوں کی درآمدات میں 16 فیصد کمی، کیوں؟ جانیے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک رواں مالی سال 2017-18ئ کے ماہ جولائی میں دالوں کی ملکی درآمدات میں 16 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان  کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2017ئ کے دوران دالوں کی درآمدات میں 9.859 ملین ڈالر کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 51.819 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2016ئ کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات کا حجم 61.678 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مقدار کے لحاظ سے درآمدات میں 3 فیصد کی کمی سے درآمدات 64 ہزار 271 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں جبکہ جولائی 2016ئ میں 65 ہزار 954 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح جولائی 2016ئ کے مقابلہ میں جولائی 2017ئ کے دوران بلحاظ وزن دالوں کی ملکی درآمدات میں ایک ہزار 683 میٹرک ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دالوں کی درآمدات میں کمی کے باعث قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.