کراچی پر اللہ پاک کی خاص رحمت ،تاؤتے’ طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ۔محکمہ موسمیات

کراچی: کراچی پر اللہ  پاک کی خاص رحمت ہے سمندری طوفان ‘تاؤتے’ کے آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر کے ‘انتہائی شدید سائیکلون طوفان’ بننے اور شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ طوفان 18 مئی کی دوپہر یا شام تک بھارتی شہر گجرات سے ٹکرایا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ اس سال کا پہلا سائیکلون طوفان ہے، یہ اپنی پوزیشن مسلسل تبدیل کررہا ہے اور اب اتنا خطرناک نہیں لگ رہا جتنا ہفتے کی صبح تک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر ہمیں طوفان کے معمولی اثرات کا سامنا ہوگا جس میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود ہوائیں شامل ہیں۔

کراچی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسم شدید گرم ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسے ہیٹ ویو نہیں کہنا چاہیے بلکہ آئندہ 2 روز میں اس سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں رک جائیں گی جس کی وجہ سے پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.