ابو ظہبی سائیکل ریس میں اٹلی کے ایلیا ویوانی نے میدان مار لیا

جدت ویب ڈیسک ::ابو ظہبی سائیکل ریس میں اٹلی کے ایلیا ویوانی نے میدان مار لیا ۔ اسٹار سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ابو ظہبی سائیکل ریس میں ٹائٹل جیتنے کی جنگ جاری ے ۔ سائیکلسٹ ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں بھی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ سائیکلسٹ کی حیران کن پرفارمنس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا ۔ اٹلی کے ایلیا ویوانی کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا ۔ اسٹار سائیکلسٹ نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ ایلیا ویوانی نے 148 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ تین گھنٹے ،15 منٹس اور 30 سیکنڈز میں طے کیا ۔ ہالینڈ کے ڈینی وین نے دوسری ،جرمنی کے پاسکل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دوسرے مرحلے کے فاتح کھلاڑی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے ۔۔ فاتح کھلاڑی کو ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.